Friday, April 26, 2024

سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کی سعودی فرماں روا سے ملاقات

سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کی سعودی فرماں روا سے ملاقات
December 19, 2017

ریاض (92 نیوز) سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے امریکا کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹرمائیک پومپیو نے الریاض میں ملاقات کی اور ان سے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کے سفیرشہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ عادل الجبیر، سعودی وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے سربراہ خالد بن عبد الرحمان العیسیٰ اور سعودی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان بھی موجود تھے۔