Thursday, May 9, 2024

سی آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار نے شمالی کوریا کے رہنما کو عقلمند انسان قرار دیدیا

سی آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار نے شمالی کوریا کے رہنما کو عقلمند انسان قرار دیدیا
October 5, 2017

نیو یارک (92 نیوز) امریکی سی آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے شمالی کوریا کے رہنما کو عقلمند انسان قرار دے ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے ۔
سی آئی اے کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر یونگ سک لی کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کم جانگ ان کو احمق انسان قراردینا بالکل غلط بات ہے ۔ وہ ایک عقلمند انسان ہیں جو ہر چیز کو عقل کی کسوٹی پر پرکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کم بھی تمام ڈکٹیٹرز کی طرح طویل عرصہ حکومت کرنا چاہتے ہیں اور آخر میں اپنے بستر پرآرام دہ موت کے خواہش مند ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ کم جانگ ان کے جنگی جنون کو ایک طرف رکھ دینا چاہیے لیکن وہ جزیرہ نما کوریا میں جنگ چاہنے والے آخری شخص ہونگے ۔