Saturday, May 11, 2024

سی آئی اے کاہنہ اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ جعلی ثابت ہو گیا

سی آئی اے کاہنہ اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ جعلی ثابت ہو گیا
March 17, 2021

لاہور (92 نیوز)چند روز قبل سی آئی اے کاہنہ اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ جعلی ثابت ہوگیا ، دونوں ڈاکوؤں کو سی آئی اے کاہنہ نے زندہ پکڑا اس کے بعد مقابلے میں ہلاک کردیا ، 92 نے دونوں افراد کو پکڑے جانے کی ویڈیو حاصل کرلی ۔

کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو لاہور پولیس جعلی پولیس مقابلوں پر اتر آئی،  13 مارچ کو صوئے آصل میں ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا،ویڈیونے اصل کہانی بیان کردی، کاہنہ پولیس نے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کو زندہ گرفتار کیا تھا اور بعد میں مقابلے میں پار کر دیا ۔

جاں بحِق دونوں افراد کی شناخت وقاص اور سفیان کے نام سے ہوئی تھی ، لواحقین نے الزام لگایا کہ مخالف پارٹی کے ایما پر وقاص اور سفیان کو قتل کیا گیا۔

جعلی پولیس مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سی آئی اے اور کاہنہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے روائتی کارروائی شروع کر دی۔