Saturday, May 18, 2024

سی آئی اے کا پاکستان کیلئے نیا جاسوسی منصوبہ، پاکستان میں گھسنا آسان یورپ میں مشکل

سی آئی اے کا پاکستان کیلئے نیا جاسوسی منصوبہ، پاکستان میں گھسنا آسان یورپ میں مشکل
May 6, 2015
لاہور (92نیوز) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے پاکستان میں جاسوسی کا نیا منصوبہ تیارکرلیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت امریکی جاسوس پاکستان میں جعلی شناخت کے ذریعے داخل ہوں گے، اس سلسلے میں سی آئی اے نے جاسوس ایجنٹوں کےلئے باقاعدہ مینوئل جاری کیا ہے۔ 92 نیوزنے سی آئی اے کا جاسوسی مینوئل حاصل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے جاسوس غیرملکی این جی اوزکے نمائندوں اوردیگرشعبوں سے تعلق ظاہرکریں گے۔ جاسوسوں کوسفرکے دوران جعلی شناخت اورسکریننگ کے عمل سے بچنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ جاسوسی مینول پاکستان، لیبیا، جارجیا، روس اور ازبکستان کے لیے جاری کیا گیا چونکہ یورپ اوردیگرممالک کے ایئرپورٹس پرسکریننگ کا نظام بہت سخت ہے اس لئے جاسوسی مینوئل میں یورپین ممالک میں داخلے کے خفیہ راستے بھی بتائے گئے ہیں۔ جاسوسی مینوئل میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ پاکستان میں داخلے کےلئے خاطرخواہ سکیورٹی کا نظام موجود نہیں ہے اس لئے ایئرپورٹس سے گزرنے کے لیے امیگریشن عملے پردباو¿ اورجعلی شناخت اپنانی پڑے گی۔