Saturday, April 20, 2024

  سی آئی آے کے افسر ریاض کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

   سی آئی آے کے افسر ریاض کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
June 27, 2015
  کراچی(92نیوز)کراچی پولیس نے سی آئی اے افسر ریاض کے قتل میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرلیا ،ملزموں کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہر کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ چودہ جون کو گلستان جوہر میں قتل کئے جانے والے سی آئی اے آفسر ریاض کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزموں کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا،ملزموں کی شناخت عبدالرب اور روشن علی کے  نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے افسر ریاض کا قتل شہزاد کوٹ میں زمین کے تنازع کا شاخسانہ ہے ۔