Monday, September 16, 2024

کراچی میں ایمبولینس کے بعد ٹیکسی میں بھی بچے کی پیدائش

کراچی میں ایمبولینس کے بعد ٹیکسی میں بھی بچے کی پیدائش
September 14, 2017

کراچی (92 نیوز) ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی مسائل کا گڑھ بن گیا۔ اسپتالوں کی حالت بھی ابتر ہے۔ مریضوں کے لئےبنیادی سہولیات  تک دستیاب نہیں ۔ سہولیات کا فقدان کی وجہ سے ایمبولینس کے بعد ٹیکسی میں بھی بچے کی پیدائش ہوئی۔ ۔دونوں  خواتین کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پہلے ایک خاتون نے ایمبولینس میں بچے کوجنم دیا۔ کچھ دیربعد ٹیکسی میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔

یبر اسکوائر کی رہائشی طوبی کو اہل خانہ موٹر سائیکل پر لےکر اسپتال روانہ ہوئے۔ لیکن راستے میں سڑک کی خستہ حالی کے سبب موٹرسائیکل گڑھے میں جا گری۔ حادثے کے بعد خاتون کوایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔

دوسری جانب کورنگی کی رہائشی ریشم کو نجی اسپتال نے عین وقت پر داخل کرنے سےانکار کردیا

جس کے بعد اہل خانہ نےجناح اسپتال کا رخ کیا لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ٹیکسی میں ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔

طوبی اور ریشم دونوں کے یہاں  بیٹے پیدا ہوئے ہیں۔ دونوں مائیں اوربچے اب جناح اسپتال میں داخل ہیں۔