Wednesday, May 8, 2024

سہراب گوٹھ کےقریب رکشےمیں دھماکا ہونے سے دو بچے زخمی

سہراب گوٹھ کےقریب رکشےمیں دھماکا ہونے سے دو بچے زخمی
July 24, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے  سہراب گوٹھ کےقریب رکشےمیں دھماکا ہونے سے دو بچے زخمی ہوگئےہیں تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پل کے قریب ایف بی ایریا کے صنعتی علاقے میں کھڑے رکشے میں زور دار دھماکا ہو ا۔ جس سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ دھماکے کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تحقیقات کے مطابق دھماکا  رکشے میں  سلینڈر پھٹنے سے ہوا ۔ تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہےدھماکے میں دو بچے معمولی زخمی ہوئے ۔زخمی ہونے والے بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔