Tuesday, April 30, 2024

سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، تربیت مکمل کرنیوالے جوانوں نے شاندار عملی مہارت کا مظاہرہ کیا

سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، تربیت مکمل کرنیوالے جوانوں نے شاندار عملی مہارت کا مظاہرہ کیا
December 17, 2015
لاہور(92نیوز)سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے شاندار عملی مہارت کا مظاہرہ کیا  تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مصروفیات کے باعث شرکت نہ کر سکےجس کے بعد شجاع خانزادہ کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کالج سہالہ میں 634جوانوں نے تربیت مکمل کر لی جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس اے ایس آئی کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے ۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جوانوں نے تربیت کا شاندار عملی مظاہرہ کیا اور شرکا سے خوب داد وصول کی  پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس میں چار خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی ثبوت دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب تھے جو مصروفیات کے باعث نہ آسکے جس کے بعد شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے  تقریب میں پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔