Tuesday, April 30, 2024

سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں جوانوں کا عملی مہارت کا شاندار مظاہرہ

سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں جوانوں کا عملی مہارت کا شاندار مظاہرہ
December 17, 2015
لاہور (92نیوز) سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے شاندار عملی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مصروفیات کے باعث شرکت نہ کر سکے جس کے بعد شجاع خانزادہ کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کالج سہالہ میں 634 جوانوں نے تربیت مکمل کر لی جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس اے ایس آئی کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں جوانوں نے تربیت کا شاندار عملی مظاہرہ کیا اور شرکاءسے خوب داد وصول کی۔ پاس آو¿ٹ ہونے والے ریکروٹس میں چار خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی ثبوت دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب تھے جو مصروفیات کے باعث نہ آسکے جس کے بعد شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں پاس آوٹ ہونے والے جوانوں میں اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔