Friday, April 26, 2024

سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں تربیت مکمل کرنیوالے 217 اے ایس آئیز کی پاسنگ ‏آؤٹ پریڈ

سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں تربیت مکمل کرنیوالے 217 اے ایس آئیز کی پاسنگ ‏آؤٹ پریڈ
March 18, 2019

سہالہ ( 92 نیوز) سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں تربیت مکمل کرنیوالے پنجاب پولیس کے 217 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ۔

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران مظلوموں کی داد رسی  کریں اور قانون شکن عناصر کے لئے خوف کی علامت بن جائیں۔

سہالہ پولیس ٹریننگ  کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  آئی جی پنجاب کا کہا کہ جرائم کو ختم کرنے کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے مگر پولیس نے ہمیشہ جام شہادت نوش کیا ، انھوں نے پولیس افسران  سے کہا کہ وہ مظلوموں کی داد رسی کریں۔

آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ پولیس افسران کو دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق ٹرینڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے رویے سے لوگوں کو شکایات تھیں، 14 سروسز تھانوں سے نکال کر الگ سے سہولیات مراکز بنا دیئے گئے ہیں۔

سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں پنجاب پولیس کے 217 اسٹنٹ سب انسپکٹرز نے تربیت مکمل کی۔

پی کیڈٹ اسکیم کے تحت تعلیم یافتہ کانسٹبلزکا پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ انتخاب کیا گیا۔ 69 اے ایس آئیز کی تعلیمی اہلیت ایم اے ، ایم بی اے اور ایم ایس سی ہے۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں 132 گریجویٹ اور 16 لاء گریجویٹ ہیں۔ 9 ماہ کی تربیت کے بعد انھیں تین ماہ کی ایلیٹ فورس ٹریننگ  بھی دی جائے گی ۔