Thursday, September 19, 2024

سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے دو گولز سے ہرا دیا

سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے دو گولز سے ہرا دیا
February 19, 2018

کوالالمپور (92 نیوز) سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ۔ گرین شرٹس نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔
مسقط کے سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔
32 ویں منٹ میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر کو کارآمد بناتے ہوئے پاکستان کو 1-0 سے برتری دلا دی تاہم صرف 2 منٹ بعد ہی جاپان نے مقابلہ برابر کر دیا ۔
48 ویں منٹ میں عمر بھٹہ نے گیند کو نیٹ کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو 2-1 سے برتری دلائی جو اختتام تک برقرار رہی ۔