Saturday, April 20, 2024

سہ ملکی ٹی 20سیریز،آسٹریلیا نے زمبابوے کو 100رنز سے شکست دے دی

سہ ملکی ٹی 20سیریز،آسٹریلیا نے زمبابوے کو 100رنز سے شکست دے دی
July 3, 2018
ہرارے ( 92 نیوز ) سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 100 رنز سے شکست دے دی ۔ زمبابوے کی ٹیم نے  ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، آسٹریلیا  نے ایک وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں 229 رنز بنا دئے ۔ زمبابوے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تو اس کے کھلاڑی ٹک نہ سکے   اور ایک کے بعد ایک چلتے بنے ، سولومن میئر 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ چبابا18،مساکڈذا 12، مکسنڈزا 12، پیٹرمور19،ایلٹن 7،ریان برل 10 ، چیسرو6رنز بنا پائے ۔زمبابوے کی ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔