Thursday, March 28, 2024

سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا کرجیت لیا

سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا کرجیت لیا
July 9, 2018
حرارے (92 نیوز) شاہینوں نے کینگروز کے خلاف 184 رنز کا مقررہ ہدف 20ویں اوور میں چار وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ فائنل میں سرفراز الیون نےچھ وکٹوں سے میدان مارا ،قومی ٹیم نے 184 رنز کا ہدف چار وکٹوں پر ہی حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں پہلے اوور میں ہی گر پڑیں ،بعد میں فخرزمان کا لاٹھی چارج کام آیا،91 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔دوسری جانب شعیب ملک نے بھی خوب ساتھ نبھایا ،43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے  ٹیم  کو ٹائٹل جتوایا۔ اس سے قبل کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 183رنز بنائے،ڈی آرکی شارٹ  76 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمدعامر نے تین اور شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیاہے،،فخراور شعیب ملک نے شاندار اختتام کیا۔ پاکستان نے لگاتار 9ویں سیریز جیت کر نیا ریکارڈ بھی قائم کر لیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی  پاکستانی کرکٹ ٹیم کو  ٹرائی سیریز جیتنے پر مبارکباد  آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پرعزم، پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔