Thursday, September 19, 2024

سہ ملکی سیریز ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

سہ ملکی سیریز ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
February 19, 2018

ہملٹن ( 92 نیوز ) تین ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست دے دی ،بہتر رن ریٹ کی وجہ سے کیویز نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
سہ ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلش ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 194رنز بنائے، ، انگلش کپتان این مورگن نے 80رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
ہدف کے تعاقب میں کیویز اوپنرز نے 78رنز کا شاندا آغاز فراہم کیا ، مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث بلیک کیپز ہدف پورا نہ کر سکی اور دو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑام لیکن بہتر رن ریٹ کیوجہ سے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی،
سیریز کا فائنل 21فروری کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔