Saturday, April 20, 2024

سہ فریقی اتحاد کی کال پر خیبرپختونخوا میں آج جزوی شٹرڈاﺅن ہڑتال، جے یو آئی (ف) کے کارکن زبردستی دکانیں بند کراتے رہے

سہ فریقی اتحاد کی کال پر خیبرپختونخوا میں آج جزوی شٹرڈاﺅن ہڑتال، جے یو آئی (ف) کے کارکن زبردستی دکانیں بند کراتے رہے
June 10, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف سہ فریقی اتحاد کی کال پر آج صوبے بھر میں احتجاج اور جزوی شٹرڈاو¿ن ہڑتال کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سہ فریقی اتحاد کی کال پرپشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جزوی ہڑتال ہے۔ 2   ٹریفک رواں دواں اور کاروبار زندگی معمول پر ہے۔ سہ فریقی اتحاد کے کارکن احتجاج کےلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اے این پی ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کے اتحاد نے شٹرڈاﺅن اور احتجاج کی کال دی تھی۔ پشاور میں جزوی طور پر شٹرڈاﺅن ہڑتال ہے۔ شہر کے بڑے تجارتی مراکز خیبربازار، قصہ خوانی، رامپورہ گیٹ، یونیورسٹی روڈ اور صدر میں بیشتر دکانیں کھلی ہیں۔ بازاروں میں خریدار بھی موجود ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ 3   سہ فریقی اتحاد کی کال پر احتجاج کےلئے کارکن مختلف علاقوں میں سڑکوں پرنکل آئے ہیں۔ بعض مقامات پر زبردستی دکانیں بند کرانے کی بھی کوشش کی گئی۔ بنوں میں بھی کاروبار زندگی معمول کے مطابق ہے چند ایک مقامات پر جزوی ہڑتال ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے انڈس ہائی وے پر مظاہرہ کیا اور کچھ دیر کےلئے شاہراہ ٹریفک کےلئے بند رہی۔ چارسدہ کے فاروق اعظم چوک میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ ختم ہونے کے بعد دکانیں کھلنا شروع ہوگئیں۔   4