Friday, May 17, 2024

سگریٹ نوشی : برطانوی خواتین کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی شرح 20ہزار سالانہ تک پہنچ گئی

سگریٹ نوشی : برطانوی خواتین کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی شرح 20ہزار سالانہ تک پہنچ گئی
July 2, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے کینسر ریسرچ کے ادارے کی جانب سے مرتب کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کے کیسوں کی تعداد 20 ہزار سالانہ تک پہنچ گئی ہے۔ 2012ءمیں ایسے کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 1993ءمیں برطانیہ میں یہ تعداد 14ہزار تھی۔ برطانیہ کے مردوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کے کیسوں کا رجحان خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے اور یہ رجحان 1940ءکی دہائی میں اپنے عروج پر تھا تاہم خواتین میں اس رجحان کا عروج 1970ءکی دہائی میں دیکھنے میں آیا۔ برطانیہ میں ایک اندازے کے مطابق ہر سال تقریباً 24ہزار مردوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ دونوں اصناف میں یہ بیماری عام ہے۔ واضح رہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہر سال تقریباً 35ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔