Tuesday, April 30, 2024

سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نجی بنک کی ملازمہ جاں بحق‘ ایک شخص زخمی

سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نجی بنک کی ملازمہ جاں بحق‘ ایک شخص زخمی
December 17, 2015
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی میں حیدر روڈ پر نجی بنک کے اندر فائرنگ ‘ خاتون جاں بحق‘ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ کینٹ کے علاقے حیدر روڈ پر واقع نجی بنک میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 30 سالہ خاتون بنک ملازمہ حنا گل گردن میں گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ دوسرا بنک ملازم 26 سالہ حارث زخمی ہو گیا۔ زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔