Friday, March 29, 2024

سکیورٹی کونسل اجلاس سے بھارت کی خارجہ پالیسی کو بڑا دھچکا لگا، مشیر امریکی صدر

سکیورٹی کونسل اجلاس سے بھارت کی خارجہ پالیسی کو بڑا دھچکا لگا، مشیر امریکی صدر
August 17, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا کہ سکیورٹی کونسل اجلاس سے بھارت کی خارجہ پالیسی کو بڑا دھچکا لگا ہے ،  سفارتی محاذ پر یہ پاکستان کی بہت کامیابی ہے۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان کواپنا سفارتی دباؤ برقرار رکھنا اور اسلامی ممالک کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ مسلم ممالک کے دورے کریں اور انہیں اپنے ساتھ ملائیں، کانگریس ارکان کی اکثریت سمجھتی ہے۔ ساجد تارڑ نے مزید کہا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدام اٹھا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔