Sunday, September 8, 2024

سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ لالہ موسیٰ ملتوی کر دیا گیا

سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ لالہ موسیٰ ملتوی کر دیا گیا
August 19, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ لالہ موسیٰ ملتوی کر دیا گیا۔ نواز شریف نے ریلی میں جاں بحق ہونے والے بارہ سالہ حامد کے گھر تعزیت کیلئے جانا تھا تاہم متوفی کے غمزدہ خاندان کی آنکھیں ان کی راہ تکتی رہ گئیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ لالہ موسیٰ ملتوی ہوا تو جی ٹی روڈ ریلی کے دوران گاڑی کی زد میں آنے والے بارہ سالہ حامد کے گھر والے مایوس ہوگئے۔ اس غمزدہ خاندان کی آنکھیں نواز شریف کی آمد کی منتظر تھیں لیکن راہ تکتی رہ گئیں۔

حامد کے چچا کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں نے انہیں کچھ نہیں بتایا،، دورہ ملتوی ہونے کا علم پولیس سے ہوا۔

دورہ ملتوی ہونے کی خبر ملی تو مقامی پولیس نے سکیورٹی کے ساتھ واک تھرو گیٹس بھی ہٹا لئے۔ دوسری جانب حامد کے گھر وہ مائیں بھی پہنچیں جن کے بچے ریلی کے دوران مختلف حادثات کی زد میں آ کر زخمی ہوئے تھے۔ ان کی زبان پر بھی شکوہ تھا کہ لیگی قیادت نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا۔

حامد کے غمزدہ خاندان کا کہنا تھا کہ ان کا نقصان ناقابل تلافی ہے،، جب تک نوازشریف ان کے گھر تعزیت کیلئے نہیں آتے وہ ان کا چیک کیش نہیں کروائیں گے،، بصورت دیگر اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے۔