Thursday, April 25, 2024

سکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی، مسلم لیگ (ن) نے 17 مئی کو ملتان میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا

سکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی، مسلم لیگ (ن) نے 17 مئی کو ملتان میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا
May 16, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسہ کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے اور تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی کم شرکت پر مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے جلسہ نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ پارٹی قیادت نے سفارش منظور کرتے ہوئے ملتان کا انتخابی جلسہ منسوخ کردیا ہے۔ جلسہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے شرکت کرنی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت نے مقامی رہنماوں کو گھرگھر رابطہ مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت کردی ہے۔