Thursday, May 2, 2024

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہمیں جلسے منسوخ کرنا پڑے : بلاول بھٹو

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہمیں جلسے منسوخ کرنا پڑے : بلاول بھٹو
March 15, 2017
لاہور(92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ انہیں  سیکورٹی کی وجہ سےپنجاب میں جلسے منسوخ کرنے پڑے مردم شماری پرہمارے تحفظات ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور میں  سینیٹر کاظم خان مرحوم کے  گھرگئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی جہاں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مردم شماری غیر متنازع ہو گی مردم شماری کے حوالے سے ہمیں تحفظات ہیں  بلوچستان کوبھی مردم شماری پر تحفظات ہیں  مردم شماری ایسا معاملہ ہےکہ اسے متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میاں صاحب کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں انہیں سیکورٹی بھی دے رہے ہیں مجھے تو پنجاب میں برداشت نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ،سیکورٹی بھی نہیں دی گئی  ان کے پارٹی ورکرز کو قتل کیا جارہا ہے۔  چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کی تجویز جمہوریت  اور آزادی رائے پر حملہ ہے اگر سوشل میڈیا پر پابندی لگائی گئی تو مخالفت کریں گے۔