Friday, September 20, 2024

سکیورٹی وجوہات‘ جائلز کلرک نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا

سکیورٹی وجوہات‘ جائلز کلرک نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا
March 31, 2016
لاہور (92نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا۔ جائلز کلارک نے ستمبر میں کامن ویلتھ ٹیم اور خواتین کرکٹ ٹیم کے دورے کے حوالے سے بات چیت کے لیے آنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے دورہ پاکستان ملتوی کیا۔ جائلزکلارک نے دورہ پاکستان میں سکیورٹی حالات کا جائزہ لے کر آئی سی سی کے لیگل اراکین کو بھی پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے سکیورٹی حالات پر اعتماد میں لینا تھا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم نے بھی سکیورٹی حالات کو جواز بنا کر پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ تین میچز کی سیریز کے لیے بات چیت چل رہی تھی اور حتمی امکان تھا کہ افغان ٹیم رواں ماہ ہی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جائلز کلارک کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے سے ستمبر میں کامن ویلتھ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات کے بادل چھا گئے ہیں جبکہ کینیا کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔