Saturday, April 20, 2024

سکیورٹی فورسز کے یونیفارم بیچنے پر پابندی میں سختی برتی جائے : لاہور ہائیکورٹ

سکیورٹی فورسز کے یونیفارم بیچنے پر پابندی میں سختی برتی جائے : لاہور ہائیکورٹ
December 22, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے روبرو سکیورٹی اہلکاروں کی یونیفارم کی کھلے عام فروخت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تو ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اور وفاقی حکومت سست روی سے کام لے رہی ہے۔ ہائیکورٹ نے افسوس کا اظہار کیا کہ اتنا اہم مسئلہ ہے لیکن وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے 13جنوری تک مہلت دے دی۔ درخواست گزار اشتیاق چودھری نے استدعا کر رکھی ہے کہ سکیورٹی اداروں کی یونیفارم کی کھلے عام فروخت سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں‘ اس پر پابندی لگائی جائے۔