Thursday, May 2, 2024

سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان اور مہمند میں 2 کامیاب آپریشنز، 7 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان اور مہمند میں 2 کامیاب آپریشنز، 7 دہشتگرد ہلاک
April 7, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشتگردوں کیخلاف دو کامیاب آپریشنز میں 7 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز شمالی وزیرستان اور مہمند کے اضلاع میں مستند خفیہ اطلاعات پر کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مستند اطلاع پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے ادل خیل کا علاقہ گھیرے میں لینے پر دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ادل خیل میں سکیورٹی فورسز کا حصار توڑنے کی کوشش میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔