Sunday, May 19, 2024

سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑ پ میں تیس دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑ پ میں تیس دہشتگرد ہلاک
June 12, 2015
شوال(92نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں تیس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئےجبکہ سکیورٹی فورسز نے لاشیں تحویل میں لے لیں۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج  نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی بچ جانیوالے دہشت گرد وں پر بھی  پاک فوج کے  تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق  تازہ کارروائی میں شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سکیورٹی فورسز نے تیس سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا ہے۔ جھڑپ کے دوران  دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے لی ہیں۔ فورسز کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے  اور فرار ہونیوالے  دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔