Thursday, March 28, 2024

سکیورٹی فورسز کے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
December 18, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر غفور ہلاک ہوا۔ دہشت گرد غفور عرف جلیل مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔