Friday, April 19, 2024

سکیورٹی فورسز کی کارروائی بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

سکیورٹی فورسز کی کارروائی بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
March 6, 2015
ہزار گنجی(وہب ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیا ۔ دہشت گرد تیئس مارچ کو بڑی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے ۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نےپریس  کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایف سی کے جوانوں نے نیو کاہان ہزار گنجی اور اس سے ملحقہ علاقو ں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ شرپسندوں نے بارودی مواد بھی نیو کاہان اور ہزار گنجی کی پہاڑیوں میں چھپا رکھا تھا ۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ  دہشت گرد تیئس مارچ کو بڑی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ  بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔