Friday, April 26, 2024

سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
February 5, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان سے ملحقہ جنوبی وزیرستان کےسرحدی علاقے میں کارروائی کی جس دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کو ممکنہ طور پر بڑی دہشتگردی سے بچا لیا۔ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  کی خفیہ اطلاع پر بلوچستان سے ملحقہ جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی گئی۔ اس دوران  دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر کے قریبی پہاڑوں کی جانب فرار کی کوشش کی مگر سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔