Tuesday, April 23, 2024

سکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے باعث بلوچستان امن کے سفر پر گامزن

سکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے باعث بلوچستان امن کے سفر پر گامزن
January 13, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے بلوچستان امن کے سفر پر گامزن ہو گیا۔ گزشتہ دہائی کے دوران 2020 بلوچستان میں امن وامان کے اعتبار سے بہتر رہا۔

شرپسندوں کے 127 حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 83 افراد شہید ہوئے۔ 2019 میں 193 حملوں میں 75 سکیورٹی اہلکار اور 70 عام شہری شہید ہوئے۔ 2018 میں 284 حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 313 افراد شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے2017 میں 305 حملے کیے ،سب سے زیادہ 445 حملے 2010 میں کیے گئے تھے۔ حملوں میں 26 عام شہریوں اور 57 سیکورٹی اہلکاروں  نے جام نوش کیا  جبکہ سال 2019 میں ہوئے 193 حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 145 تھی۔ دہشتگردوں کے حملوں میں 75 سیکورٹی اہلکار اور 70 شہری شہید ہوئے تھے۔ سال 2018 میں 284 حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں سمیت 313 لوگ شہید ہوئےتھے۔

دہشتگردوں نے2017 کے دوران بلوچستان میں 305 حملے کیے تھے جن میں  151 شہریوں اور 112 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 263 لوگ شہید ہوئے تھے۔ سال 2016 میں 276 حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں سمیت 331 لوگ شہید ہوئے تھے۔ 164 شہری اور 167 سیکورٹی اہلکار دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا نشانہ بنے تھے۔ سال 2015 میں 222 حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں سمیت 198 لوگ شہید ہوئے تھے۔ دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 138 شہریوں اور 60 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ 445 حملے 2010 میں کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بلوچ علیحدگی پسند تنظیمیں بھارتی ایجنسی را کے ایما پر افغانستان سے حملوں میں ملوث ہیں۔