Monday, September 16, 2024

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5دہشتگرد گرفتار

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5دہشتگرد گرفتار
March 19, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز) فسادیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی،لورا لائی اور پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں ۔کارروائیوں کے دوران امن کے 5 دشمن پکڑے گئے جبکہ 6 نے از خود ہتھیار ڈال دیئے ۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق  ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان  کے علاقے کوئٹہ، اچ، ڈیرہ بگٹی ،لورالائی، پشین اور سبی  میں مختلف اپریشنز  کیے ۔آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ 6 دہشت گردوں کے ہتھیار ڈال کرخود کو فورسز کے حوالے کردیا  ہے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ برآمدی اسلحہ میں تیار بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، سب مشین گنز اور مواصلاتی آلات شامل ہیں ۔