Sunday, May 19, 2024

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور پنجاب میں کارروائیاں ،تین مشتبہ دہشتگردگرفتار

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور پنجاب میں کارروائیاں ،تین مشتبہ دہشتگردگرفتار
May 15, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نے  بلوچستان اور پنجاب میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائیاں کیں جن میں  تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ۔ ملزموں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔ برآمدہ اسلحہ میں دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد، مواصلاتی آلات اور  ڈیٹونیٹرز شامل ہیں ۔