Thursday, April 25, 2024

سکیورٹی فورسز کی اورکزئی ایجنسی میں کارروائی ،بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

سکیورٹی فورسز کی اورکزئی ایجنسی میں کارروائی ،بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا
March 8, 2017
  پشاور(92نیوز)سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی میں بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر کے تخریب کاری کا خوفناک منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بارودی مواد خیبر اور اورکزئی ایجنسی کے سنگم پر واقع علاقوں میں زیرزمین چھپایا گیا تھا۔ ہنگو میں بھی انٹی ٹینک بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق فرنٹیئر کور کے اورکزئی اسکاؤٹس نے میرو درہ، سیوے کوٹ اور گرد ونواح میں سرچ آپریشن کئے۔ آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسز نے زیرزمین چھپایا گیا بارودی مواد کے بڑے ذخیرے کا سراغ لگایا۔ برآمد ہونے والے بارودی مواد اٹھہتر کلو گرام وزنی تھا جو مختلف بیگز میں ڈال کرزمین مین دبایا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کی بھی تلاشی لی۔ دوسری جانب ضلع ہنگو میں علاقہ انجیر الگاڈہ میں نصب بارودی سرنگ کو بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر کے ناکارہ بنایا گیا۔۔ بارودی سرنگ انٹی ٹینک تھی جس کے پھٹنے سے علاقے میں بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔