Sunday, September 8, 2024

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن؛ 6 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد  

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن؛ 6 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد  
August 29, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) فسادیوں کا ایک ہی توڑ آپریشن ردالفساد۔ امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ مہمند اور اوکزئی ایجنسی میں کامیاب آپریشن۔ فورسز نے خودکش جیکٹس، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، راکٹس، اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کر کے 6 مشتبہ افراد دھر لئے۔

بلوچستان سے لے کر خیبرپختونخوا تک پورے ملک میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت حالیہ کارروائی مہمند اور اورکزئی ایجنسی میں کی گئی۔

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مہمند ایجنسی کے علاقے حلقہ پلندارہ میں آپریشن کے دوران خود کش جیکٹس۔ دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، راکٹس، مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے۔

دوسری کارروائی ایف سی خیبر پختونخوا نے اورکزئی ایجنسی میں کی جہاں دوران آپریشن 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے راکٹ اور مارٹر گولوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔