Wednesday, April 24, 2024

سکیورٹی فورسز کا پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کومبنگ آپریشن ،8 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کومبنگ آپریشن ،8 دہشتگرد ہلاک
September 11, 2016
راولپنڈی(92نیوز)سکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا ہے جس میں 8دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکاربھی شہید ہوگیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ متعدد دہشتگردوں کوگرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں کومبنگ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی  آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر گیاندری کے علاقے میں کی۔ آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد دہشتگردوں اور فراریوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا  دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔