Friday, March 29, 2024

سکیورٹی فورسز کا میران شاہ میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا میران شاہ میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک
October 23, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ شہداء میں 34 سالہ نائیک خلیل اور 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں۔ نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ ،سپاہی شاکر اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔