Sunday, May 12, 2024

سکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں افغان سرحد کے قریب آپریشن ، تین دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں افغان سرحد کے قریب آپریشن ، تین دہشتگرد ہلاک
February 2, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں افغان سرحد کے قریب خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے عابد اور یوسف خان کا تعلق سوات جبکہ عبدالستار کا تعلق ملتان سے تھا۔ یہ دہشت گرد 2019 میں سوات میں قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گرد ملک کے کئی اہم عمائدین کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔