Saturday, May 11, 2024

سکیورٹی فورسز کا ضلع خاران کے علاقے ہلمرگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ضلع خاران کے علاقے ہلمرگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک
June 11, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے ضلع خاران کے علاقے ہلمرگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہلمرگ ضلع خاران میں آپریشن کیا۔ شہریوں، فورسز کے خلاف دہشتگردی، پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی فدا الرحمان شہید ہو گئے، جن کا تعلق مستوج،  چترال سے تھا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز مادر وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں۔ قربانیوں سے حاصل امن کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔