Thursday, May 9, 2024

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں آپریشن ، 4 دہشتگرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں آپریشن ، 4 دہشتگرد مارے گئے
February 4, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

 فورسز نے ایک پناہ گاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید اور چار زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی ضامن شامل ہیں۔

ہلاک دہشت گرد اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری میں ملوث تھے۔ دہشتگرد فورسز پر فائرنگ، بارودی سرنگ کے حملوں میں بھی ملوث تھے۔