Friday, May 17, 2024

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک
February 17, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق علیم خان خوشالی گروپ سے تھا۔ یہ تمام دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔