Sunday, May 12, 2024

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک، 2 سپاہی شہید

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک، 2 سپاہی شہید
April 11, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑے آپریشن میں 7 دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکرخیل میں آپریشن کیا جس میں سات دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے، 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا۔ 31 سالہ سپاہی محمد شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔