Wednesday, May 8, 2024

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ،5دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ،5دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید
January 30, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے  خفیہ اطلاع پر  شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دہشتگردوں کے خلاف زمین تنگ ، شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع  پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے ، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔ فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی پر پانچ دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے ۔