Tuesday, May 21, 2024

سکیورٹی فورسز کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، چار دہشتگرد کمانڈر ہلاک

سکیورٹی فورسز  کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، چار دہشتگرد کمانڈر ہلاک
March 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز)امن دشمنوں پر زمین تنگ کر دی گئی ، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں مزید چار دہشتگرد کمانڈر ہلاک کر دیے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کمانڈر عبدل آدم، مولوی محبوب، میر سلام مارے گئے،عبدل آدم زیب عرف ڈنگ کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی بسم اللہ گروپ سے تھا جبکہ مولوی محبوب اور میر سلام بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے۔