Saturday, May 18, 2024

سکیورٹی فورسز کا سوات میں آپریشن ، دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا سوات میں آپریشن ، دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
December 6, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) سکیورٹی فورسز نے سوات کے علاقے جہان آباد میں آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کوہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد اسد اور وہاب مالا کنڈ ڈویژن میں دہشتگرد سرگرمیں میں ملوث تھے ۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے ان دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان کی مستند اطلاعات ملی تھیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشت گرد افغانستان سے ممکنہ دہشت گردی سرگرمی کیلئے وادی سوات میں داخل ہوئے تھے ۔ موثر سیکورٹی کے باعث دونوں دہشت گردوں کو تلاش کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گرددوں کی پناہ گاہ گو گھیرے میں لیا تو سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک دہشت گردوں کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔