Sunday, September 8, 2024

سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن !!! اسلام آباد ، پشاور، سرگودھا سے 14افغان باشندوں سمیت 176افراد زیرحراست

سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن !!! اسلام آباد ، پشاور، سرگودھا سے 14افغان باشندوں سمیت 176افراد زیرحراست
August 29, 2015
اسلام آباد / پشاور / سرگودھا (92نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آئی جے پرنسپل روڈ، گولڑہ موڑ، ترنول اور ایکسپریس وے سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف نہ ہونے پر 35 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ مشتبہ افراد کو مزید تحقیقات کےلئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے بھی دس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پشاور کے علاقہ پہاڑی پورہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14افغان باشندوں سمیت 131 افراد کو گرفتار کر لیا۔