Saturday, May 18, 2024

سکیورٹی فورسز کا سبی میں آپریشن ، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

سکیورٹی فورسز کا سبی میں آپریشن ، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
February 13, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے سبی میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ قبل ازیں سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بر آمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے برآمد اسلحے میں راکٹ لانچرز، مختلف اقسام کی بندوقیں ، بھاری مشین گنز شامل ہیں۔