Saturday, May 4, 2024

سکیورٹی فورسز کا خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن ، 4غاریں، 3پناہ گاہیں تباہ کردیں

سکیورٹی فورسز کا خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن ، 4غاریں، 3پناہ گاہیں تباہ کردیں
December 7, 2017

خیبر ایجنسی ( 92 نیوز ) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے گاؤں شیخاں کے نذدیک نگروسا میں سرچ آپریشن کیا ۔
دوران سرچ آپریشن چار غاروں اور دہشتگردوں کی تین پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔