Sunday, May 19, 2024

سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان کے پانچ دہشتگرد ہلاک کر دئیے

سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان کے پانچ دہشتگرد ہلاک کر دئیے
March 22, 2017
راولپنڈی (92 نیوز) آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے پانچ دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک افسر میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ لوئر اورکزئی کے علاقےکلایہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ا سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی۔ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پاک فوج کے میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہو ئے جب کہ مقابلے میں 5 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر شاہ دوران سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ شاہ دوران کو نوروز کی تقریبات پر حملے کے لئے افغانستان سے بھیجا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔