Friday, April 26, 2024

سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کے دواہم علاقے سپا اور آکا خیل کا کنٹرول سنبھال لیا

سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کے دواہم علاقے سپا اور آکا خیل کا کنٹرول سنبھال لیا
April 29, 2015
راولپنڈی(92نیوز)سکیورٹی فورسز کو خیبر ایجنسی میں بڑی کامیابی ملی ہے، سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے دو اہم علاقے سپا اور آکا خیل کا کنٹرول سنبھل لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیر ون میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس نے کالعدم لشکر اسلام کا گڑھ تصور کئے جانے والے علاقے سپا اور آکا خیل کا کنڑول سنھبال لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سپا اور آکا خیل کے علاقوں کا کنڑول سنھبالنے کی وجہ سے وادی تیراہ میں موجود یگر دہشتگردوں کے لیے سپلائی لائن اب منقطع ہوگئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سپا اور آکاخیل کا علاقہ گزشتہ دس سالوں سے کالعدم لشکر اسلام کے کنٹرول میں تھا۔