Thursday, March 28, 2024

سکیورٹی فورسز نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی ، جنرل قمر جاوید باجوہ

سکیورٹی فورسز نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی ، جنرل قمر جاوید باجوہ
September 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی ۔ تمام خطرات سے مضبوط قومی پالیسی کے ذریعے نمٹا جا سکتا ہے۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایئر یونیورسٹی آمد ہوئی جہاں انہوں نے سیکیورٹی آف پاکستان سیمینار سے خطاب کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی، داخلی اور خارجی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاک فوج بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ملک میں قیام امن کیلیے پاکستانی فوج اور قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اقتصادی ترقی کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر تمام اداروں کا متفقہ ردعمل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول، معاشی و سماجی و ترقی کیلیے آرمی کو جو بھی کرنا پڑا کرے گی۔ دہشتگردی کو قوم کی حمایت سے موثر طور پر مکمل ختم کریں گے۔