Friday, April 19, 2024

سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیکر دہشتگردوں کا صفایا کردیا،احسن اقبال

سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیکر دہشتگردوں کا صفایا کردیا،احسن اقبال
May 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں ہر طرف دہشتگردی کے سائے تھے،سکیورٹی فورسز نے ضرب عضب،ردالفساد کے ذریعے  دہشت گردوں  کا صفایا کیا۔ اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے صحتیابی کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  فورسز کی لازوال قربانیوں کے باعث ملک میں امن لوٹا ہے ،ملک کو مزید محفوظ بنائیں گے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ پر حملہ کرنے والے ملزم کی انسداد دہشتگردی عدالت پیشی ہوئی ، عابد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ۔